رواں مالی سال کے پہلی11ماہ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 3274ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں

جمعرات 7 جون 2018 12:47

رواں مالی سال کے پہلی11ماہ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 3274ارب روپے کی ٹیکس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے گیارہ ماہ جولائی تا مئی کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 3274ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جبکہ رواں مالی سال ایف بی آر کیلئے ٹیکس وصولیوں کا نظر ثانی شدہ ہدف 3935ارب روپے مقرر کیا گیا ہے ، ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے آخری ماہ جون کے دوران ایف بی آر کو ہدف کے حصول کیلئے 661ارب روپے کے ٹیکسز اکٹھے کرنے ہوں گے ، مسلم لیگ کی حکومت کا5سالہ دور اقتدار 31مئی 2018 کو مکمل ہوگیا تھا جس کے باعث سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ نگران حکومت پر چھوڑ دیا تھا، ایف بی آر حکام کے مطابق جون 2018 کے دوران پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کے حوالے سے ایس آر او جاری کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 15فیصد سے 7فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 25فیصد سے 17فیصد ،مٹی کے تیل پر 12 سے 7فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 11.5فیصد سے ایک فیصد تک کم کرنے کے فیصلہ سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں تقریبا 20ارب روپے کی کمی متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کے نظر ثانی ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہا ہے ۔