شوال کا چاند 29 رمضان کو دکھائی دییجانے کے امکانات کم ہیں، محکمہ موسمیات

جمعرات جون 12:47

شوال کا چاند 29 رمضان کو دکھائی دییجانے کے امکانات کم ہیں، محکمہ موسمیات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) شوال کا چاند 29 رمضان کو دکھائی دیئے جانے کے امکانات بہت کم ہیں، محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو اس حوالے سے آگاہ کر دیاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش29رمضان المبارک صبح بارہ بج کر 45 منٹس پرہو گی، سورج غروب ہونے کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہو گی، سائنسی ریکارڈ کے مطابق جون میں چاند کی عمر 26 گھنٹے 42 منٹ ہو تو وہ دکھائی دے سکتا ہے جبکہ 29 رمضان المبار ک کوطلوع ہونیوالے چاندکی عمر کے ساتھ اس کازاویہ بھی کم ہوگا۔

ماہرین کے مطابق چاند کی عمر کے مطابق اسے عام آنکھ سے دیکھنا ممکن نہ ہو گا، اس لیے 29 رمضان کو شوال کے چاند دکھائی دینے کے امکانات بہت کم ہیں، محکمہ موسمیات نے یہ تمام تفصیلا ت وزارت مذہبی امور کو بھجوادی ہیں، چاند کی روئیت ہونے یا نہ ہونے یعنی عیدالفطر کے بارے میں اعلان روئیت ہلال کمیٹی کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :