پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار نے ٹی وی ڈرامہ ’’بیٹی‘‘ سائن کرلیا

یہ ڈرامہ ایسے گھرانوں کے لیے ہے جو بیٹیوں کو رحمت کے بجائے بوجھ سمجھتے ہیں‘صحیفہ جبار

جمعرات 7 جون 2018 12:47

پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار نے ٹی وی ڈرامہ ’’بیٹی‘‘ سائن کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار کا جلد ریلیز ہونے والا ڈرامہ خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر مبنی ہے۔ماڈل نے ’بیٹی‘ نامی ٹی وی ڈرامہ سائن کیا ہے، جس میں ان کے ہمراہ فہد مرزا کام کرتے نظر آئیں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں صحیفہ جبارنے بتایا کہ اس ڈرامے کی کہانی ان کے دل سے کافی قریب ہے۔

صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ایسے گھرانوں کے لیے ہے جو بیٹیوں کو رحمت کے بجائے بوجھ سمجھتے ہیں۔اس ڈرامے کی کہانی سوفیا خرم نے تحریر کی، جبکہ اس کی ہدایات محسن مرزا دے رہے ہیں اور پروڈکشن ا?ئی ڈریمز کمپنی کے بینر تلے کی جارہی ہے۔’بیٹی‘ ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے صحیفہ نے بتایا کہ میں ایک پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں، اس کے والد کا انتقال اس وقت ہوچکا تھا جب یہ کافی چھوٹی تھی، اور اس کی پرورش اس کی ماں نے اکیلے کی جو کہ کافی مضبوط خاتون ہیں۔

(جاری ہے)

ماڈل نے مزید بتایا کہ یہ لڑکی ایک ایسے لڑکے سے محبت میں مبتلا ہوجاتی اور شادی کرلیتی ہے جس کی فیملی اس کی فیملی سے کافی الگ ہے، اور اس ڈرامے کی کہانی اس گھرانے میں اس لڑکے کے ایڈجسٹ کرنے کے گرد گھومتی ہے۔صحیفہ جبار کے مطابق جس لڑکے سے ان کی شادی ہوگی، وہاں بیٹیوں کا بوجھ سمجھا جائے گا۔اس ڈرامے میں جاوید شیخ اور اسما عباس صحیفہ جبار کے ساس سسر کا کردار ادا کرتے نظر ا?ئیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہم نے حال ہی میں اس ڈرامے کی شوٹنگ کا ا?غاز کیا ہے، امید ہے ا?گے بھی اس کی شوٹنگ صحیح رہے، میں نے جب سے اس پروجیکٹ کو سائن کیا ہے، مجھے تب سے ہی اس پر کام کرکے کافی مزاح ا?رہا ہے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’بیٹی‘ کے علاوہ وہ جلد دو اور پروجیکٹس پر کام کا ا?غاز کریں گی۔’’بیٹی‘‘ کی لانچ کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :