ہالی ووڈ فلم ’’دی لوسٹ وائیکنگ ‘‘کاپہلاٹریلر جاری کردیاگیا

اینٹونی اسمتھ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں برس نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

جمعرات 7 جون 2018 12:52

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) ایکشن فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ ایڈونچرڈرامہ فلم دی لوسٹ وائیکنگ کاپہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایمٹ کمنز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جنگجو کے گرد گھوم رہی ہے جو برطانیہ فتح کرنے کا خواب لیے اپنے خاندان کے ہمراہ ا?تا ہے لیکن اسی دوران اس کے خاندان کو مار دیا جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ڈین رج،روس او ہینیسی،مچل میک ٹرنین،کرس ہیمپسن،ایلن ہیز،ایان ورگو اور کیزیا بروزسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔اینٹونی اسمتھ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں برس نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :