پاکستان سکول بحرین میں بین المدارس مقابلہ حسن قرات کا انعقاد

قرآن ہمارے لئے ہدایت و رہنمائی کا عظیم ترین ذریعہ ہے، اسے پوری انسانیت کی فلاح کے لئیے اللہ سبحان تعالی نے نبی کریم صل اللہ علیہ والہ و سلم کے سینہ اطہر پر اتارا

جمعرات جون 12:04

پاکستان سکول بحرین میں بین المدارس مقابلہ حسن قرات کا انعقاد
بحرین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء،نمائندہ خصوصی،احمد امیر پاشا،بحرین) قرآن ہمارے لئے ہدایت و رہنمائی کا عظیم ترین ذریعہ ہے، اسے پوری انسانیت کی فلاح کے لئیے اللہ سبحان تعالی نے نبی کریم صل اللہ علیہ والہ و سلم کے سینہ اطہر پر اتارا. قرآن انسانی بصیرت میں اضافہ کرتا ہے انسان کو اس کے مقام بشریت سے روشناس کراتا ہے، اسی لئے ہماری سماجی اور تعلیمی سرگرمیوں میں قرآنی تعلیمات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، ہم نے طلبہ میں علم قرآن کا شوق پیدا کرنے اور انکے حسن قرات کی حوصلہ افزائی کے لئے انٹر سکول مقابلہ حسن قرات کا سہتما.

کیا ہے، جس کے شرکاء اور ان کے اساتذہ کو میں پاکستان سکول کی جانب سے خوشا مدید کہتا ہوں.

(جاری ہے)


     ان خیالات کا اظہار، پرنسپل پاکستان سکول جناب عتیق الرحمن نے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات کے شرکاء، اساتذہ اور بورڈ آف مینجمنٹ کے ارکان سے اپنے خطبہ استقبالیہ میں. کیا.
    بین المدارس مقابلہ حسن قرات کا انعقاد 5 جون 2018 کو صبح دس بجے پاکستان سکول، عیسی ٹاون کیمپس کے ایوان جناح میں ہوا.

اس مبارک مقابلہ حسن قرات کے مہمان خصوصی ممبر بورڈ آف مینجمنٹ پاکستان سکول اور چئیرمین فائنانس کمیٹی جناب قیصر محمود تھے. اس مقابلہ حسن قرات کے منصفین مقتدر ادارہ قرآن مملکت بحرین،  شریفہ العوادی قرآن سنٹر رفع کے ممتاز سکالر ز الشیخ مرزا عبداللہ اور الشیخ جابر عبداللہ تھے.قرآن کریم کی سورہ نمبر 100 سورۃ اعادیات کو اس مقابلے کا نصاب مقرر کیا گیا تھا.

میزبان پاکستان سکول کے بشمول کل سات سکولوں کے قاری طلبا ء نے اس مقابلہ قرآن میں شرکت کی جس. کی ترتیب یوں ہے،
1--پاکستان سجول
     انس سعید
     عبداللہ ایم ڈی ہارون

2- بنگلہ دیش سکعل
     محمد حسین طیب
     ایم ڈی تنجیم الاسلام

3-ابن الہیثم اسلامک سکول
     ذیشان اے شیخ
     جہین نورالامین

4-الایمان سکول
     یوسف احمد

5-اردو سکول
     ابراہیم نوری،
     عثمان اظہر

6-اے ایم اے سکسل
     یوسف جمال یوسف
     عمار عدنان

7-ایشئین زکول
     طالب
     انس شیخ
اس مقابلہ حسن قرات کے نتائج کے مطابق پاکستان سکول کے،
انس سعید- نے  اول
ابن الہیثم اسلامک سکول کے
ذیشان اے شیخ  دوم اور
بنگلہ دیش سکول کے محمد حسین طیب نےتیسری پوزیشن حاصل کی.



مہمان خصوصی جناب قیصر محمود، منصفین گرامی نے جناب پرنسپل کی معیت میں مقابلے میں شریک طلباء اور پوزیشن حاصلِ کرنے والے طلباء میں ٹرافیاں، نقد انعامات تعریفی اسناد اور تحائف تقسیم کئے. مقابلے میں شریک طلباء کے ہمراہ تشریف لانے والے اساتذہ اور اس بین المدارس مقابلہ حسن قرات کے منتظمین، جناب احمد امیر پاشا، مس فوزیہ اطہر. جناب ڈیمیین چارلس، جناب وقار علی، جناب آصف احمد، جناب محمد دانش، مس صائمہ راجا اور جناب  عبد القادرکو بھی خصوصی تعریفی اسناد فی گئیں. پرنسپل جناب عتیق الرحمن نے اصغر علی پرفیوم. کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب سعد اصغر علی کا اس مقابلہ حسن قرات میں تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا.