ضلع کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنایا جائے گا، سید نیئر رضا

جمعرات جون 12:52

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنائیں گے،عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہراہ کی کارپیٹنگ کے معائنے کے موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیہ ادارے مالی مشکلات سے سے دوچار ہیں اس کے باوجود علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلانے کے لئے منتخب بلدیاتی نمائندے اپنی عوام کی خدمت میں شب و روز مصروف ہیں۔

چیئرمین بلدیہ نے کہاکہ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کی محرومیوں سے نجات دلانے کے لئے ہم پرعزم ہیں، عوام کے تعاون سے ضلع کورنگی کو شہر کراچی کا مثالی ضلع بنایا جائے گا۔سید نیئر رضا نے مزید کہا کہ اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکر ناکارہ اور بوسیدہ فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کو تبدیل کرکے شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیر کررہے ہیں۔ اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے علاوہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔