جاری ترقیاتی کاموں کے لئے معیاری میٹریل استعمال کیا جائے، جان محمد بلوچ

جمعرات 7 جون 2018 12:52

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر کے دیہی و مضافاتی علاقوں کو شہری علاقوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جو غریب اور متوسط طبقے کو درپیش مسائل کا ادراک اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی 10 غازی دائود بروھی کی اندرونی گلیوں میں پیور بلاک کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، ایکس ای این ایم اینڈ ای اقبال ڈئری ، ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ واثق ظفر، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے موقع پر موجود سپرنٹنڈنٹ انجینئر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پیور بلاک کی تنصیب میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپروائی نہ برتی جائے، بلدیہ ملیر میں جاری ترقیاتی کاموں کیلئے معیاری میٹریل استعمال کیا جائے۔