رسول بخش پلیجو کے انتقال پر سید مراد علی شاہ کا اظہار تعزیت

جمعرات جون 12:52

رسول بخش پلیجو کے انتقال پر سید مراد علی شاہ کا اظہار تعزیت
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) سابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ممتاز دانشور، سیاستدان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسول بخش پلیجو ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور ادیب تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہمیشہ انسانیت سے محبت کی ہے اور انہیں اپنی تحریروں پر مکمل عبور حاصل تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جام ساقی کے بعد پلیجو کے انتقال سے سندھ دھرتی دوسرے عظیم دانشور اور سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔سید مراد علی شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔

متعلقہ عنوان :