انقرہ میں بین الاقوامی طلباء کا اجتماعی کانوکیشن

جمعرات 7 جون 2018 12:52

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ساتویں بین الاقوامی طلباء کانوکیشن اور افطار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق تعیلم کے حصول کے لئے ترکی میں مقیم مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے اس کنوکیشن میں شرکت کی۔ یہ تقریب وزارتِ عظمی کے بیرونِ ملک ترک اور اقربا سوسائٹی کے ادارے کی میزبانی میں منعقد ہوئی، جس میں ادارے کے صدر ایرن اور ترکی معارف فاؤنڈیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر بِراول اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے صدر شرف آتش سمیت بڑی تعداد میں فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں نے شرکت کی۔

ایرین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ترکی 191 ممالک سے ایک لاکھ 15 ہزار غیر ملکی طالب علموں کی میزبانی کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ترکی کے 2023 ویژن کے پیش نظر اس تعداد کو 2 لاکھ تک بڑھا دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اعلی تعلیم کے میدان میں عالمی سطح پر اس ہدف کے حصول میں ترک وظیفہ پروگرام اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہمیں ہر برس ایک لاکھ سے زائد داخلہ درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔

ترکی نے عالمی تعلیمی میدان میں نمایاں ملک کی حیثیت حاصل کر لی ہے اور ہمارا ادارہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں کو ہر گز الوداع نہیں کہتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی زندگیوں کے ایک اہم حصے کو ترکی میں گزارنے والے نوجوان جو کہ ترک زبان اور کثیر الجہتی ثقافت سے استفادہ کرتے ہیں وہ چاہے دنیا کے کسی بھی مقام پر کیوں نہ رہائش اختیار کریں ان کا ترکی سے تجارتی، ثقافتی، سفارتی اور سماجی رابطہ رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :