شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘21دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

جمعرات 7 جون 2018 12:56

شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘21دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘21دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی میں مسروف ہیں اور فلم 21دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد شاہ رخ خان خلاباز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سلیوٹ‘‘ کی عکبسندی شروع کریں گے۔ فلم ’’زیرو‘‘ کی کاسٹ میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار آنند ایل رائے ہیں۔