فلم ’’پراستھانم‘‘ کی عکسبندی لکھنئومیں شروع کر دی گئی

جمعرات جون 12:56

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت اورعلی فضل نے فلم ’’پراستھانم‘‘ کی عکسبندی لکھنئومیں شروع کر دی۔ بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت اور علی فضل اپنی نئی فلم کی عکسبندی کے لئے لکھنئو پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے فلم ’’پراستھانم‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

سنجے دت نے فلم کی عکسبندی یکم جون کو ممبئی میں اپنی والدہ کی سالگرہ پر شروع کی اور اب انہوں نے اپنے والد سنیل دت کی سالگرہ پر لکھنئو میں شروع کی۔ فلم 2010ء میں بننے والی تیلگو فلم کا ری میک ہے۔ فلم کے ہدیاتکار دیواکتا جبکہ فلم کی کاسٹ مین منیشا کوئرالہ، جیکی شروف، امیرا دستوراور چنکی پانڈے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :