Live Updates

کیا ریحام خان گرفتار ہو جائیں گی؟

اس قسم کی کتاب کرمنل ایکٹ میں تصور کی جاتی ہے، اگر مصنف کوئی ایسی چیز لکھے جو جرم کے زمرے میں آتی ہے تو پھر کتاب کے مصنف کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے،لندن سے تعلق رکھنے والے ماہر قانون بیرسٹر افتخار کا ریحام خان کی کتاب پر تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 7 جون 2018 12:11

کیا ریحام خان گرفتار ہو جائیں گی؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07جون 2018ء) سربراہ  تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب اب تک کافی متنازعہ ہو چکی ہے ۔ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کتاب میں نہ صرف ریحام خان کی زندگی کے نشیب و فراز شامل ہیں بلکہ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کتاب میں وہ بہت سے انکشافات بھی کریں گی۔

کتاب انگریزی میں ہوگی جس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا۔ تاہم ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے ہی تنازع کا شکار ہو چکی ہے۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے لندن سے تعلق رکھنے والے ماہر قانون بیرسٹر افتخار کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے بارے میں جس طرح کی باتیں سامنے آ رہی ہیں تو ایسی کتاب لندن میں نہیں چھپ سکتی۔

(جاری ہے)

ماہر قانون بیرسٹر افتخار کا کہنا تھا کہ بھول جائیں کتاب چھپتی ہے یا نہیں صرف اسی مینیو سکرپٹ پر ہی انکی کتاب چھپنے سے پہلے ہی بین ہو سکتی ہے۔

چھپنے سے پہلے کتابیں بین ہی مینیو سکرپٹ پرہوتی ہیں ،  ۔ یہ کتاب انتہائی ہتک آمیز ہے۔ قانون کو مزید کوئی ثبوت نہیں چاہے۔کوئی بھی کتاب  مسودے کی بنیاد پر ہی رد کی جاتی ہے۔اس قسم کی کتاب کرمنل ایکٹ میں تصور کی جاتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مصنف کوئی ایسی چیز لکھے جو جرم کے زمرے میں آتی ہے تو پھر کتاب کے مصنف کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

ماہر قانون بیرسٹر افتخار کا کہنا ہے کہ کتاب میں اپنی رائے کا اظہار کیا جا سکتا ہے تا ہم ایسی بات نہیں لکھی جا سکتی جس سے  کسی کی دل ازاری ہو۔جب کہ جمائما گولڈ سمتھ بھی ریحام خان کی کتاب سامنے آنے کے بعد ان پر نجی معلومات کی چوری کا الزام عائد کر سکتی ہیں۔جب کہ دوسری طرف عمران خان کی پہلی بیوی جمائما گولڈ سمتھ نے بھی ریحام خان کی کتاب پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقین ہے کہ ریحام خان کی کتاب لندن میں شائع نہیں ہو سکتی۔ریحام خان کی کتاب لندن میں اشاعت کے لیے انتہائی توہین آمیز ہے۔اگر ریحام خان کی کتاب شائع ہوئی تو ہتک عزت کا دعوی دائر کروں گی۔اور نجی معلومات کی چوری کا مقدمہ بھی دائر کروں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات