آرائیں برادری کی جانب سے بحرین کے مقامی ریسٹورنٹ D9 میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

جمعرات جون 12:16

آرائیں برادری کی جانب سے  بحرین کے مقامی ریسٹورنٹ D9 میں افطار ڈنر کا ..
بحرین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء،نمائندہ خصوصی،نبیل ایوب،بحرین) آرائیں برادری کی جانب سے  بحرین کے مقامی ریسٹورنٹ D9 میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں  آرائیں برادری کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب کا اہتمام چوہدری شوکت علی اور میاں صابر عظیم کی جانب سے کیا گیا اس تقریب کا مقصد بحرین میں آرائیں برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر نا تھا اور مستقبل میں آرائیں برادری کے مسائل کو حل کرنے اور انکو نمایاں اہمیت دینے کے لیے عہد کیا گیا ، اس تقریب میں خصوصی طور پر پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر میاں شبیر اور آرائیں برداری کی معروف  شخصیات نے شرکت کی جن میں حاجی مشتاق احمد، میاں مقبول احمد، میاں محمد یاسین، میاں فیصل، میاں انوار، میاں عاطف اکرام اور میاں شاہد عطاری نمایاں ہیں اور میزبانی کے فرائض میاں توصیف اور میاں طارق نے بخوبی انجام دیئے

متعلقہ عنوان :