کوتوالی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائی میں 11 افرادگرفتار

جمعرات 7 جون 2018 12:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قماربازی کی محفل الٹ کر11 قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم اور آلات قماربازی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ کوتوالی کی حدود محلہ ملک شہزاد میں چند افراد رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے قمار بازی کی محفل سجائے بیٹھے ہیں اس اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز نے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی ٹو ملک حبیب خان ، ایس ایچ او تھانہ کوتوالی وارث خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے محلہ ملک شہزاد مکان اذاں اویس میں قمار بازی کی محفل پر چھاپہ لگا کر 11 قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سے دائو پر لگی رقم69000 ہزار روپے اور آلات قماربازی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔