چاند رات میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا، ڈی پی او چارسدہ

جمعرات 7 جون 2018 12:56

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ڈی پی او چارسدہ ظہور بابر آفریدی نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،ہوائی فائرنگ کرنیوالوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ضلع چارسدہ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عید الفطر نزدیک ہے عوام چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اور دوسروں کو بھی ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی ترغیب دیں، اس حوالے سے انہوں نے سرکل کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے انہوں نے بازار میں آتش بازی کے سامان فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی۔

انہوں نے ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی ممانعت کیلئے بینرز شاہراہوں اور پولیس موبائل پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ عوام بھی ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا معاشرتی جرم کے سد باب کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :