روزہ ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے، سرمد سلیم اکرم

جمعرات 7 جون 2018 13:07

تیمرگرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لویر دیر سرمد سلیم اکرم نے کہا ہے کہ روزہ ہمیں صبر واستقامت،تزکیہ نفس،غریب اور نادار افراد کے ساتھ ہمدردی، اور اخوت کا درس دیتا ہے ۔وہ مقامی ہوٹل میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور ڈسٹرکٹ بار تیمر گرہ کے سابق صدر جہان بہادر ایڈوکیٹ کی جا نب سے ضلعی انتظامیہ افسران کے اعزاز میں دی جانی والی افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشاد خان ، اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد اشفاق خان ، اے سی جمال الدین ، ڈی ایس پی جمال خان ، تحصیل ناظم خال اخونزادہ یوسف عادل ، تحصیل ناظم لعل قلعہ بختیار خان ، انجمن تاجران تیمرگرہ صدر حاجی انوار الدین ، مختلف محکموں کے افسران، تاجر برادری، عمائدین علاقہ، صحافی برادری اور لیویزفورس کے اہلکاران کثیر تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم نے کہا کہ ضلع دیر لویر میں میرٹ کی پالیسی پر گامزن ہیں، کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیںگے، دفتر کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوںکے قائدین کو یکساں نظر سے دیکھتے ہیں، انہوں نے سیاسی جماعتوںکے قائدین پر زور دیا کہ لویر دیر میں قیام امن کے لئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع دیر لویر کو ترقی یافتہ بناکر دم لیںگے۔

متعلقہ عنوان :