کمیونی کیشن ڈویژن کے لئے 10ارب 16کروڑ روپے کے فنڈز جاری

جمعرات 7 جون 2018 13:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونی کیشن ڈویژن کے لئے 10ارب 16کروڑ 16لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے رواں مالی سال میں 13ارب 66کروڑ 3 لاکھ روپے کے فنڈ ز مختص کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نی گرین لائن کراچی بس ریپیڈ سسٹم کے لئے 8ارب 45کروڑ ،کراچی پیکیج کے لئے ایک ارب 50 کروڑ 52لاکھ ،اسلام آباد میں سینٹرل پولیس آفس میں تعمیراتی کاموں کے لئے 11کروڑ 54لاکھ ،این ٹی آر سی پرمننٹ ٹریفک کائونٹ پروگرام کے لئے 71لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔