ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 19ارب 38کرو روپے کے فنڈز جاری

جمعرات 7 جون 2018 13:07

ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 19ارب 38کرو روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) وزارت منصوبہ بند ی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 19ارب 38کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 42ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جار ی کردہ اعداد وشمار کے مطابق وی ایچ ایف کمیونیکیشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لئے 10کروڑ ، خان پور لودھراں سیکشن کی بحالی کے لئے ایک ارب 79کروڑ ، حسن ابدال میں ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لئے 38کروڑ 52لاکھ ، 800 کوچز اور2000 ویگنز کی سپیشل ریپیئر کے لئے 67 کروڑ ،سگنل گیئر کی تبدیلی کے لئے ایک ارب 99کروڑ ،ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش 25 کروڑ ،خانیوال ٹو سکھر سیکشن کی بحالی کے لئے 58کروڑ، گوادر میں ریلوے کنٹینر یارڈ کے لئے 41لاکھ ، سٹاف کوارٹر کی تعمیر کے لئے 11کروڑ ،2010ء سیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے ایک ارب 66کروڑ، سی پیک کے تحت ایم ایل ون روٹ پر نیو ڈرائی پورٹ حویلیاں کے لئے 8کروڑ 20لاکھ ،ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے لئے 5 ارب 50 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :