Live Updates

الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے‘

پی ٹی آئی کا موقف درست ثابت ہوگیا‘ ہماری نیک تمنائیں حسن عسکری کے ساتھ ہیں، ترجمان ن تحریک انصاف فواد چوہدری

جمعرات 7 جون 2018 13:15

الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے‘ پی ٹی آئی کا موقف درست ثابت ہوگیا‘ ہماری نیک تمنائیں حسن عسکری کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو حسن عسکری کے نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ہم نے ایاز امیر اور حسن عسکری کا نام تجویز کیا تھا۔ ہماری نیک تمنائیں حسن عسکری کے ساتھ ہیں۔ پی ٹی آئی کا موقف درست ثابت ہوگیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات