اسلام آباد‘ سیشن جج کی عدالت نے ریحام خان کی کتاب کی اشاعت روکنے کیخلاف دائر درخواست مستردکردی

عدالت نے ریحام خان کونوٹس جاری کرکے 13 جون تک جواب طلب کر لیا

جمعرات جون 13:15

اسلام آباد‘ سیشن جج کی عدالت نے ریحام خان کی کتاب کی اشاعت روکنے کیخلاف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) ریحام خان کی کتاب کی اشاعت روکنے کیخلاف سیشن کورٹ نے درخواست مستردکردی۔۔عدالت نے ریحام خان کونوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جون تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کی اشاعت روکنے کے لئے درخواست سیشن کورٹ میں دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیاکہ کتاب کاموادغیرقانونی اورغیراخلاقی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت کتاب کی اشاعت روکنے کاحکم دے جسے سیشن کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے ریحام خان کونوٹس جاری کر دیا اور 13 جون تک جواب طلب کر لیا۔