کوئٹہ، ہنگامی لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،5 افراد زخمی

جمعرات 7 جون 2018 13:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا،جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہیلی کاپٹر کاہلو سے کوئٹہ آ رہا تھاکہ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے قریب کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا،جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ریسکیو حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث کریشن لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :