ڈی سی بٹگرام نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا نوٹس لے لیا

جمعرات 7 جون 2018 13:19

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام سید محمد فرل ثقلین نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا نوٹس لے لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے چھتر گرڈسٹیشن کے دورہ کے دوران عملہ کو سختی سے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کرانے کی ہدایت۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بٹگرام سید محمد فرل ثقلین نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چھتر پلین گریڈ اسٹیشن کا دورہ کیا ۔اس موقع پرانہوں نے عملہ کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ بٹگرام کی جملہ لائنوں پر شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جائے اور کم وولٹیج کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ،جس پر ذمہ داروں نے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی-

متعلقہ عنوان :