کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے قوم او ر ملک کے خیر خواہ نہیں۔عمرفاروق

جمعرات جون 13:19

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ہری پور کے نائب صدر عمر فاروق تنولی نے کہا ہے کہ کا لاباغ ڈیم کی تعمیر قوم اور ملک کی بقاء اور نسلوں کی خوشحالی کے لیے اہم ضرورت بن چکی ہے ،کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے قوم او ر ملک کے خیر خواہ نہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی فی الفور تعمیر وقت کی اہم اور اشد ضرورت بن چکی ہے، پاکستان میں مزید نئے ڈیموں کی تعمیر نہ ہوئی تو آمدہ چند سالوں میں پانی کا بحران ہو سکتا ہے۔

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ آنے والی نسلون کی بقاء کے لیے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ متاثرین تربیلہ ڈیم نے لازوال قربانی دے کر تربیلہ ڈیم بنایا جس سے آج قوم اور ملک روشن ہے ،کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے ہماری قربانی کو دیکھ کر کالاباغ ڈیم کی بنیاد رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ قوم اور ملک کو مزید روشن کیا جاسکے