شناختی کارڈ اور بچوں کی رجسٹریشن کی عدم موجودگی شہریوں کے لئے سماجی ،معاشی اور قانونی پیچیدگیاں پیدا کر رہی ہے،عزیز بہادر

جمعرات جون 13:19

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مانسہرہ عزیر بہادر نے کہا ہے کہ رجسٹریشن اور قانونی شناخت ہر شہری کی بنیادی ضروری ہے،شناختی کارڈ اور بچوں کی رجسٹریشن کی عدم موجودگی شہریوں کے لئے سماجی ،معاشی اور قانونی پیچیدگیاں پیدا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

مانسہرہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے شہری کو اپنی ریاست سے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے کے لئے اپنی قانونی شناخت ثابت کرنی ہوتی ہے بصورت دیگر شہری کو قانونی پیچیدگیوں کے باعث ریاستی مراعات حاصل کر نے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لئے ہر شہری کے لئے ضروری ہے کہ وہ سیاسی،سماجی ،معاشی اور معاشرتی حقوق کے حصول کے لئے اپنی رجسٹریشن اور قانونی شناخت کو ہر صورت ممکن بنائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :