فلم ’’سٹری‘‘ کی پہلی جھلک جاری

جمعرات 7 جون 2018 13:28

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’سٹری‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کما رائو اور شردھا کپور کی ہارر کامیڈی فلم ’’ سٹری‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے، جس میں رات کے وقت ایک خاتون سنسان گلی میں ہوا میں اڑتی دکھائی دیتی ہے جبکہ ایک دیواد پر گمشدہ لوگوں کے نام اور تصاویر درج ہیں۔

(جاری ہے)

نواز الدین صدیقی نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سٹری کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا سب کہتے ہیں آرہی ہے۔ فلم کے ہداہتکار عمار کوشک ہیں ۔فلم31اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :