جزیرہ سیناء میں مصری فوج کی کارروائی کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک

العریش روڈ پر فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں15 دہشت گردمارے گئے،مصری میڈیا

جمعرات 7 جون 2018 13:28

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) جزیرہ نما سیناء میں فوج نے تازہ آپریشن میں داعش سے تعلق رکھنے والے 15 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔مصری اخبارکے مطابق شمالی سیناء میں العریش روڈ پر فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم سے کم پندرہ دہشت گردمارے گئے۔

(جاری ہے)

تاہم اخباری رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یہ لڑائی کس وقت ہوئی۔ خیال رہے کہ مصری فوج جزیرہ سیناء میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ایک عرصے سے نبرد آزما ہے رواں سال فروری میں مصری فوج داعش کے خلاف جزیرہ سیناء میں فیصلہ کن آپریشن شروع کیا تھا جس میں کم سے کم 200 داعشی انتہا پسند ہلاک کردئیے گئے تھے۔