قطر کے سازشی حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں،سلطان بن سحیم

آج کا دن قطری قوم کے لیے شرمندگی کا دن ہے کہ ان پر حمدین مسلط ہیں،جلا وطن رہنماء کی کڑی تنقید

جمعرات 7 جون 2018 13:33

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) قطر کے حکمران خاندان کے جلا وطن رہ نما الشیخ سلطان بن سحیم نے چار عرب ممالک کی طرف سے قطر کے سیاسی، سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کا ایک سال مکمل ہونے پراپنے ملک کے حکمرانوں کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہاہے کہ پڑوسی ملکوں کے خلاف سازشوں کے تانے بانے تیار کرنے اور اپنے عوام کے حقوق دبانے والے حکمرانوں کو اقتدار پر فائز رہنے کا کوئی حق نہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر متعدد ٹویٹس میں سلطان بن سحیم نے کہا کہ آج کا دن قطری قوم کے لیے شرمندگی کا دن ہے کہ ان پر حمدین مسلط ہیں۔ اس روز سازشیں کرنیوالے قطری حکمرانوں کے خلاف پڑوسی بھائیوں نے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

بائیکاٹ، عناد اور تکبر کا ایک سال، کیا ایسے لوگ قطر کے حکمران بننے کیاہل ہیں اوران پر اعتبار کیا جاسکتا ہی ۔

الشیخ سلطان بن سحیم نے کہا کہ قطر کی ایک سال کی تنہائی کے بعد بھی حمدین رجیم کو مغلوب قطری قوم کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ہاں انہیں اگر کسی چیز میں کوئی دلچسپی ہے تو وہ ان کی سازشیں ہیں۔ مگر قطری حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی سازشیں بدستور جاری رہی ہیں تو بائیکاٹ کا عرصہ دس سال بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چار عرب ممالک کی طرف سے بائیکاٹ کے بعد قطر نیکئی دوسرے ملکوں سیمدد مانگی مگر انہیں کہیں سے بھی مدد نہیں مل سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :