نیٹونے خلیجی ریاست قطر کو اپنے اتحاد میں شامل کرنے سے انکار کر دیا

اتحاد میں امریکا اور یورپ ہی شامل رہیں گے، کسی خلیجی ملک کو اس میں شامل نہیں کیا جاسکتا،نیٹو حکام

جمعرات 7 جون 2018 13:33

نیٹونے خلیجی ریاست قطر کو اپنے اتحاد میں شامل کرنے سے انکار کر دیا
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) شمالی اوقیا نوس کے فوجی اتحاد نیٹو نے خلیجی ریاست قطر کو شامل کرنے سے انکار کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نیٹو حکام کا کہنا تھا کہ فوجی اتحاد میں امریکا اور یورپ ہی شامل رہیں گے۔ کسی خلیجی ملک کو اس میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ایک قطری وزیر نے بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک نیٹو کی رکنیت حاصل کرنیکی کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں بات چیت بھی جاری ہے۔

تاہم نیٹو کے ایک عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے واشنگٹن معاہدے کے آرٹیکل 10 کے تحت نیٹو میں صرف امریکا اور یورپی ممالک شامل ہوسکتے ہیں۔قبل ازیں قطری وزیر برائے امور دفاع خالد بن محمد العطیہ نے کہا تھا کہ ان کا ملک شمالی اوقیانوس کے فوجی اتحاد نیٹو میں شامل ہونے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :