روس سے خطرات لاحق ہیں، نیٹو کے رکن ممالک دفاعی صلاحیتوں کو زیادہ بہتر بنائیں گے، جینز سٹولٹن برگ

جمعرات 7 جون 2018 13:33

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ اس عسکری اتحاد کے رکن ممالک نئے خطرات سے نمٹنے کی خاطر ایک نئے دفاعی منصوبے کو جلد ہی حتمی شکل دے دیں گے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں موجود برگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ اسی ہفتے ایک ایسے مشترکہ منصوبے پر متفق ہو سکتے ہیں جس کے تحت کسی عسکری خطرے کے جواب میں فوری کارروائی ممکن ہو سکے گی۔ سٹولٹن برگ کے مطابق غیر متوقع دنیا میں بہترین دفاعی تیاری ناگزیر ہے۔ یوکرین بحران کے تناظر میں یورپ کو روس سے خطرات لاحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :