ایس سی او اجلاس، چینی حکومت انتہا پسندی سے نمٹنے کی نئی مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کی کوشش کرے گی

جمعرات جون 13:33

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) چین کی کوشش ہے کہ انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے اپنی صلاحیت کو زیادہ بہتر بنایا جائے۔۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ویک اینڈ پر شنگھائی کوآپریشن آرگنائزشن (ایس سی او) کی سمٹ کے دوران بیجنگ حکومت اپنے اتحادی ممالک بشمول روس کے ساتھ مل کر اس تناظر میں ایک نئی مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کی کوشش کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت بھی اس علاقائی اتحاد کے ممبران ہیں جبکہ ایران بطور مبصر اس آرگنائزشن کا حصہ ہے۔ علاقائی مسائل سے نمٹنے کی خاطر 2001میں اس تنظیم کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ فی الحال یہ علاقائی گروہ داعش کے ایسے ممبران پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے، جو شام اور عراق سے واپس اپنے ممالک لوٹ رہے ہیں۔