بھارتی شہر ممبئی میں پسند کی شادی کے خواہاں مسلمان نوجوان اور ہندو خاتون کی لاشیں کار سے برآمد

جمعرات 7 جون 2018 13:36

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بھارتی شہر ممبئی میں پسند کی شادی کے خواہاں مسلمان نوجوان سلمان افروزخان اور ہندو خاتون منیشا نیگی کی لاشیں ایک کار سے ملی ہیں۔ نوبیاہتا جوڑا چار روز سے لاپتہ تھا۔دونوں کی لاشیں جس کار سے ملی ہیں وہ ملنڈ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت کے پاس کھڑی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کار سے زہر کی دو بوتلیں بھی ملی ہیں اور اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ دونوں نے خود کشی کر لی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں کے والدین اس شادی کے خلاف تھے۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ہیں اور واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق سلمان گارمنٹس کا بزنس کرتا تھا جبکہ منیشا ایک مال میں سیلز گرل تھی۔