بھارتی پولیس نے سو کاریں چوری کرنے والے ماہر چور کو گرفتار کر لیا

جمعرات 7 جون 2018 13:36

بھارتی پولیس نے سو کاریں چوری کرنے والے ماہر چور کو گرفتار کر لیا
جے پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بھارتی پولیس نے 60لگژری کاروں سمیت ایک سو کاریں چوری کرنے والے ماہر چور کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق 38 سالہ ملزم راجیش مینا عرف راہول نے باقاعدہ ایک گینگ بنا رکھا تھا اور وہ کاریں چوری کرنے کے لئے جدید ہیکنگ آلات استعمال کرتے تھے۔پولیس نے ملزم راجیش کو دارالحکومت کے دوسا نامی ضلعی علاقہ سے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تین مسروقہ کاریں اور ایک موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال کئے جانے والے جدید ترین ہیکنگ آلات برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نئی دہلی سے ساٹھ اور جے پور سے چالیس کاریں اور کئی موٹر سائیکل چوری کئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان نئی دہلی سے چوری کی گئی گاڑیوں میں سے زیادہ تر بھارتی ریاست اتر پردیش میں جبکہ جے پور سے چوری کی گئی کاریں پالی، جلور، جودھ پوراور اجمیر میں فروخت کرچکے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کا نشانہ زیادہ تر سیڈان اور ایس یو وی کاریں بنتی تھیں۔ پولیس ملزمان کی طرف سے ان کاروں کے سکیورٹی سسٹم کو ہیک کرنے کے طریقوں بارے تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :