پولیس اورعوام کے درمیان اعتمادکی بحالی وقت کا تقاضا ہے،محمد علی

جمعرات 7 جون 2018 13:36

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی بحالی وقت کا تقاضا ہے اور معاشرے سے جرائم کا خاتمہ تب ہی ممکن ہے جب پولیس اور عوام کا ایک دوسرے پر اعتماد بحال ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں اب بھی وہی فرسودہ اور سیکڑوں سال قبل انگریزوں کی طرزحکمرانی چلی آرہی ہے۔

عام لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پولیس کے اعلیٰ افسر، ڈسٹرکٹ انتظامیہ اس ملک کا شاہی طبقہ ہے اور ہر سیاہ و سفید کی مالک ہے۔ اس وجہ سے کثیر تعداد میں لوگ پولیس سے قانونی مددلینے میں ہچکچاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس،انتظامیہ اور تمام سرکای افسر عوام کے خدمتگار ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے تنخواہیں اور مراعات لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :