خوازہ خیلہ، ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

جمعرات 7 جون 2018 13:36

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ بابواردم میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈرائیور وحید کام سے فارغ ہونے کے بعد گھر جارہا تھا کہ راستے میں ڈرائیور سے ٹریکٹر بے قابو ہوکر کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :