ماہ نور نے عید الفطر پر گوجرانوالہ میں اسٹیج ڈرامے کرنے کیلئے 7لاکھ روپے کا معاوضہ طلب کر لیا

جمعرات جون 13:40

ماہ نور نے عید الفطر پر گوجرانوالہ میں اسٹیج ڈرامے کرنے کیلئے 7لاکھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) اداکارہ ماہ نور نے عید الفطر پر گوجرانوالہ میں اسٹیج ڈرامے کرنے کیلئے 7لاکھ روپے کا معاوضہ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ ماہ نور نے عید الفطر پر گوجرانوالہ کے راکسی تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’عید عاشقاں دی ‘‘ میں پرفارم کرنے کے لئے سات لاکھ روپے کا معاوضہ طلب کیا ہے۔ تاہم ڈرامہ پروڈیوسر اداکارہ کو پانچ لاکھ روپے دینے کی پیشکش کررہے ہیں مگر ماہ نور ابھی تک اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈرامہ پروڈیوسر اور ماہ نور کے درمیان چھ لاکھ روپے کا معاہدہ طے ہو جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :