گوئٹے مالا،اپوزیشن کا ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے کے سربراہ کو برطرف کرنے کا مطالبہ

جمعرات 7 جون 2018 13:40

ْگوئٹے مال سٹی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) گوئٹے مالا میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے کے سربراہ کو برطرف کر دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ وہ فوئگو آتش فشان کے پھٹنے سے قبل ابتدائی وارننگ دینے میں ناکام ہو گئے تھے۔ اس واقعے کی مکمل چھان بین کی جائے اور معلوم کیا جائے کہ کہیں کوئی مجرمانہ غفلت تو نہیں برتی گئی۔ گزشتہ ہفتہ پھٹنے والے آتش فشاں کے ممکنہ خطرے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :