Live Updates

رشید گوڈیل نے تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ بتا دی

پچھلے بیس سالوں سے کراچی کو اس لیے نظر انداز کیا جا رہا تھا کیونکہ ایک پارٹی کو سیٹیں ملتی تھیں،جن کی حکومت بھی بنتی نہیں تھی،میری یہ سوچ تھی کہ کراچی کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں وفاقی حکومت میں جانا چاہئیے،رہنما تحریک انصاف رشید گوڈیل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 7 جون 2018 13:18

رشید گوڈیل نے تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ بتا دی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07جون 2018ء) حال میں کراچی سے تعلق رکھنے والے رشید گوڈیل نے تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ بتا دی۔رشید گوڈیل نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں کراچی کا رہنے والا ہوں اور کراچی پاکستان کا کاروباری گڑھ ہے۔اگر کراچی خوش رہتا ہے تو پورا پاکستان خوش رہتا ہے۔اور اگر کراچی ترقی کرتا ہے تو پورا پاکستان ترقی کرتا ہے۔

رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ پچھلے بیس سالوں سے کراچی کو اس لیے نظر انداز کیا جا رہا تھا کیونکہ ایک پارٹی کو سیٹیں ملتی تھیں۔جن کی حکومت بھی بنتی نہیں تھی۔وہ حکومت کے ساتھی تو بن جاتے تھے تا ہم حکومت ان کے پاس نہیں ہوتی تھی۔اب بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت تھی تو کراچی کو نظر انداز کیا جا تا رہا اور اس میں ترقیاتی کام بھی نہیں کیے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

تو میری یہ سوچ تھی کہ کراچی کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں وفاقی حکومت میں جانا چاہئیے۔اور کراچی کی عوام بھی اس بات کو سمجھتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ کراچی کے مسئلے مسائل حل ہونے چاہئیے۔کراچی کو پچھلے پندرہ سال سے نظر انداز کیا جا رہا تھا یہاں کے رہنے والوں کو نوکریاں نہیں دی جاتی۔اس لیے مجھے لگتا ہے کہ کراچی کو ترقی کرنی چاہئیے تبھی پوارا پاکستان ترقی کرے گا۔

یاد رہے کچھ سال قبل کراچی کے علاقے بہادر آباد میں رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کاڈرائیور جاں بحق ہو گیا تھا اور وہ خود شدید زخمی ہوگئے تھے۔جس کے بعد اس وقت کے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور این اے 252 کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے آئیندہ 2018 کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم اب رشید گوڈیل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات