خفیہ مشین مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کو یکے بعد دیگرے نشانہ بنا رہی ہے، احسن اقبال

جمعرات 7 جون 2018 13:45

خفیہ مشین مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کو یکے بعد دیگرے نشانہ بنا رہی ہے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کے خلاف گیم کو سمجھتے ہیں خفیہ مشین مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کو یکے بعد دیگرے نشانہ بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ووٹر کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اچھا کام نہیں کیا لیکن عوام صورتحال کو بخوبی جانتے ہیں اور وہ گیم کو سمجھتے ہیں کیونکہ انہوں نے پاکستان میں تبدیلی دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو جتنا بھی دبایا جائے گا یہ مزید ابھر کر سامنے آئے گی۔