ایران کی ٹیم ورلڈ کپ فٹ بال میں شرکت کیلئے ماسکو پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ،ْورلڈ کپ فٹبال کا آغاز 14جون سے ہوگا

جمعرات 7 جون 2018 13:55

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) ایران کی ٹیم ورلڈ کپ فٹ بال میں شرکت کیلئے ماسکو پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز14 جون سے روس کے دارالحکومت ماسکو میں میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا۔ایونٹ کو دیکھنے کیلئے مختلف ممالک سے ہزاروں شائقین روس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کئی کئی سو ڈالرز تک پہنچ چکی ہے ،ْ ٹورنامنٹ میں دنیا کی ٹاپ 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ایران کی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے سب سے پہلے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچی۔ایران ایشیا کی پہلی ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ 2018 کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا یہ اس کی ورلڈ کپ میں پانچویں شرکت ہے ،ْایرانی ٹیم اپنا پہلا میچ مراکش کے خلاف 15 جون کو سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلے گی۔

(جاری ہے)

14 جون سے 15 جولائی تک جاری رہے والے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں دنیا کی ٹاپ 32 ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جرمنی کی ٹیم ایک بار پھر اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے۔ گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر اور یوراگوئے، گروپ بی میں پرتگال، اسپین، مراکش اور ایران، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجریا، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا، گروپ ایف میں دفاعی چمپئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن اور جنوبی کوریا، گروپ جی میں بلجیم، پانامہ، تیونس اور انگلینڈ جبکہ گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔

دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ورلڈ کپ فٹ بال کا سحر طاری ہونا شروع ہوگیا ہے ،ْلیاری، ملیر، ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ایسٹ میں اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کے پرچم اور کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں ہونا شروع ہوگئیں