فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی شروع

جمعرات 7 جون 2018 14:03

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی شروع کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار پونیت ملہوترا نے فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ کے سیٹ پر بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

تصویر میں ریسنگ ٹریک پر فلم کا بورڈ پڑا ہوا ہے، فلم میں اداکار ٹائیگر شروف، تارا ستریا اور اننیا پانڈے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 23نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :