الیکشن کمیشن کی مقرر کردہ تاریخ پر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے‘

محدود وقت میں عوام کی فلاح پر توجہ دیں گے‘ کابینہ محدود رکھیںگے، نامزد نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی گفتگو

جمعرات جون 14:10

الیکشن کمیشن کی  مقرر کردہ تاریخ پر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) نامزد نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جو تاریخ دی ہے اس میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے‘ محدود وقت میں عوام کی فلاح پر بھی توجہ دیں گے‘ کابینہ محدود رکھیںگے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نامزد نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی کہ کسی جماعت کو شکایت نہ ہو جو بھی کام ہوگا قانون کے مطابق ہوگا۔ محدود وقت میں عوام کی فلاح پر بھی توجہ دیں گے۔ الیکشن کمیشن نے جو تاریخ دی ہے اس میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے کابینہ محدود رکھیں گے۔