Live Updates

عمران خان کی ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت

جمعرات 7 جون 2018 14:10

عمران خان کی ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی شدید گرم موسم میں عوام کو بجلی کی عدم دستیابی سراسر ظلم ہے، رمضان المبارک ایسے بابرکت مہینے میں عوام کیلئے عبادات کو بھی مشکل بنا دیا گیا ہے، عمران خان نے کہا بجلی کے حالیہ بحران کی براہ راست ذمہ داری نون لیگ کے دونوں وزرائے اعظم پر عائد ہوتی ہے، نواز شریف اور دیگر نون لیگی وزرا پانچ سال تک قوم سے مسلسل جھوٹ بولتے رہے کہ ہزاروں میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی، آج قوم کو بجلی تو مل نہیں رہی، اربوں رپوں کے گردشی قرضے ضرور جمع ہوگئے، انہوں نے کہا نون لیگی حکومت کی جانب سے بجلی کے منصوبوں کی تنصیب کے پورے عمل کی پڑتال ناگزیر ہے، نگران حکومت معقول لوڈ مینیجمنٹ پلان مرتب کرے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت پہنچائے، عمران خان نے کہا تحریک انصاف کی حکومت ہی انشاللہ بجلی کے بحران کا مثر اور مستقل حل پیش کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات