فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں‘شان

جمعرات 7 جون 2018 14:13

فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں‘شان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) اداکارشان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں‘وقت ختم ہو رہا ہے آئندہ ہمیں فارمولہ فلموں کی بجائے نئے موضوعات تخلیق کرنا ہوں گے ‘ فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات میں فلموں کی مسلسل نمائش ناگزیر ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں ا داکارشان نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچانے کے لیے میسر وقت آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے اس لیے اب سب کو چاہیے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کے لیے جد و جہد کریں ‘پاکستانی فلمی ہدایتکار فلمیں بنا کر اچھا رسپانس نہ ملنے کے ڈر سے ریلیز نہیں کر رہے ہیں جس سے فلموں کی نمائش میں طویل وقفہ آ رہا ہے جو کہ فلم ٹریڈ کے لیے اچھا نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :