عید پر بھارتی فلموں کی عارضی بندش سے پاکستانی انڈسٹری میں جان پڑ جائے گی‘پرویز کلیم

جمعرات 7 جون 2018 14:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) ہدایت کار پرویز کلیم نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی بندش سے پاکستانی انڈسٹری میں جان پڑ جائے گی‘ بھارتی فلموں کی نمائش کی حمایت کرنیوالے فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے دشمن ہیں جن کے خلاف سب کو متحد ہونا ہو گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں پرویز کلیم نے کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش کی وجہ سے پاکستانی فلم انڈسٹری کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے اور عید پر انڈین فلموں پر عارضی پابندی سے پاکستانی انڈسٹری کو ڈوبنے سے بچایا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی سے پاکستانی انڈسٹری کو بے حد فائدہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :