لاہور میں فلم نا بینڈ نا باراتی کی تشہیر

جمعرات 7 جون 2018 14:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) لالی وڈ کی فلم نا بینڈ نا باراتی کی تشہیر کے لئے اداکار میکال ذوالفقار اور اداکارہ نایاب خان لاہور پہنچ گئے۔فلم کو رومانس اور جذبات کا خوبصورت امتزاج کہا جارہا ہے۔ جبکہ مزاح سے بھرپور ڈائیلاگ کے تڑکے سے یہ ناظرین کا دل لبھائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ نے تشہیر کے لئے لاہور میں پریس کانفرنس رکھی جس میں لیڈ کاسٹ نے فلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور رومانس سے بھرپور کہانی اور موڈ بیان کیا۔فلم کی کاسٹ میں اداکارہ کومل فاروقی، عتیقہ اوڈھو، اور اداکار قوی خان سمیت دیگر شامل ہیں۔ جبکہ فلم میں گلوکار راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

متعلقہ عنوان :