بے مقصد پراجیکٹس میں توانائیاں صرف کر کے اپنے کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتی ‘ کاجل چوہدری

جمعرات جون 14:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء)اسٹیج اداکارہ کاجل چوہدری نے کہا ہے کہ میں بے مقصد پراجیکٹس میں اپنی توانائیاں صرف کر کے اپنا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتی جب مجھے کسی اچھے ڈائریکٹر اور مضبوط سکرپٹ ملے گا تو میں فلموں میں کام کرنے کے بارے میں ضرور سوچوں گی۔

(جاری ہے)

اسٹیج ادکارہ کاجل چوہدری نے کہا کہ ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین کی طرف جائے مگر میری سوچ ان سے ذرا مختلف ہے۔ میرے خیال سے آپ کو فلموں کی تعداد کی بجائے اس کے معیار پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بے شک آپ تھوڑا کام کر لیں مگر آپ کا کام ایسا ہو کہ لوگ اسے مدتوں فراموش نہ کر سکیں۔