سنجے دت کی بھی فلم ہاؤس فل فور میں انٹری

جمعرات جون 14:17

سنجے دت کی بھی فلم ہاؤس فل فور میں انٹری
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی فلم ہاؤس فل 4 میں نامور اداکاربوبی دیول کے بعد سنجے دت نے بھی دھماکے دار انٹری دے دی ہے۔۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کو مشہور کامیڈی فلم فاؤس فل کے چوتھے سیکوئل کیلئے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گذشتہ ماہ سنجے دت اور ساجد ناڈیاڈ والا کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد سنجے دت کو فلم میں حتمی قرار دیتے ہوئے فلم میں اٴْن کے کردار کو بھی راز میں رکھا گیا ہے۔اداکار کی فلم میں انٹری کو منفرد انداز سے کرانے کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔ واضح رہے کہ ساجد ناڈیاڈ والا کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ہاؤس فل 4 ‘ 2019 میں دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :