راج کمار گپتا نے اپنی پہلی فلم کو سپیشل قرار دیدیا

جمعرات 7 جون 2018 14:17

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ ہدایتکار راج کمار گپتا نے اپنی پہلی فلم کو سپیشل قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار گپتا نے کہا ہے کہ فلمیں بنانا مسلسل ایک چیلنج ہوتا ہے جس میں بہت زیادہ محنت درکار ہوتی ہے اور خاص طور پر جس قسم کے موضوعات پر میں فلمیں بناتا ہوں تو میرے لئے ہر فلم چیلنج رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی فلم ’’عامر ‘‘ کو سپیشل قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری پہلی فلم ہمیشہ میرے دل کے بہت قریب رہے گی کیونکہ فلم ’’عامر ‘‘ کی کامیابی نے متعدد فلمسازوں کو متاثر کیا۔ پہلی فلم کے بعد سے ہی لوگوں کو آپ کے بارے میں معلوم ہوتا ہے اور آپ میں چھپے ٹیلنٹ کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے کہ آپ فلمیں بنا سکتے ہیں یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :