رنویر سنگھ کی فلم ’’سمبا‘‘ میں حلیے کی تصویر جاری

جمعرات جون 14:18

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’’سمبا‘‘ کی حلیے کی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنویر سنگھ نے حال ہی میں روہت شیٹھی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’’’’سمبا‘‘ کی عکسبندی شروع کی اور اب ان کی سارہ علی خان، روہت شیٹھی اور کرن جوہر کے ساتھ بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے، تصویر میں رنویر سنگھ مونچھیں اور بال چھوٹے کرائے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

امید کی جا رہی ہے کہ فلم میں اجے دیوگن مختصر کردار ادا کریں گے تاہم اس بارے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ فلم22دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔