پیوٹن۔ شی جن پھنگ سربراہی کانفرنس سے دوطرفہ تعلقات کو نئی مہمیز ملے گی، چینی مبصرین

جمعرات 7 جون 2018 14:18

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) چین کے صدر شی جن پھنگ اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان سربراہی اجلاس سے دو طرفہ تعلقات کو نئی مہمیز ملی گئی اور شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ اور یورایشیائی اقتصادی یونین (ای اے ای یو)کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں خاصی مدد ملے گی ،یہ بات چینی مبصرین نے بتائی ہے ،روس کے صدر پیوٹن پروگرام کے مطابق جمعہ سے اتوار تک چین کا سرکاری دورہ کرینے اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی 18سربراہی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

یہ بات چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چن ینگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی ، یہ صدر کے طور پر چوتھی مدت کیلئے منتخب ہونے کے بعدصدر پیوٹن کا چین کا پہلا دورہ اور رواں سال چینی صدر شی جن پھنگ کے ساتھ پہلی ملاقات ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :